اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان اور ایران نے پولان سے گوادر تک بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے معاہدیپر دستخط کر دیئے ہیں۔ بدھ کو وزارت توانائی سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر کے ایران کے دورے کے دوران ایران سے بلوچستان تک بجلی کی فراہمی کا یہ دوسرامعاہدہ ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے لیے ایرانی کمپنی سونیر کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت بجلی کی ترسیل کے لئے پولان تا گوادر بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اور اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے ایران بلوچستان میں بجلی فراہم کرے گا۔