اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بج کر 4 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر جب کہ مرکز کشمیر بھارت کا سرحدی علاقہ ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ سوات میں مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔