لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ (ق) لیگ پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی خواہش مند ہے اور ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے اور ایم کیو ایم سے بات ہورہی ہے، دونوں جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ الیکشن کی کامیابی کیلئے ضروری ہوگی، پنجاب میں ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، اگر پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو سوچا جاسکتا ہے جب کہ (ق) لیگ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند ہے، اگرہمارے لیے آسانی ہوئی تو پنجاب میں (ق) لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے پاس 5 سالہ نااہلی قانون کے تحت نوازشریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے۔