کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں ہم سرپرائز دینگے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سے اتحاد پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے ممکنہ طور پر ایک ہی انتخابی نشان سے الیکشن لڑ سکتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم میں برابری کی سطح پر موقع ملنا چاہیے ورنہ الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھے گے وہ جمعرات کو کراچی کے ایک ہفتے کے دورہ پر کراچی پہنچنے کے بعد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کراچی سے بھی فتح انکی ہو گی جسکے ساتھ ہم ہونگے اس اتحاد کو مزید وسعت دینگے کے پی کے میں ہمارا اتحاد حکومت بنائے گاکراچی میں ائیر پور ٹ پر مولانا شیرانی کا بھرپور استقبال کیا گیا اور جلوس کی شکل میں انکی رہائش گاہ پر لایا گیا مولانا شیرانی نے کارکنان کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئےایک بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ مشارکت کو دائمی سیاسی اتحاد قرار دیا آنے والے انتخابات میں اس سیاسی جماعت ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ملک کی موجودہ صورت حال نازک ہے ملک میں لائن آرڈر کی خطرناک صورت حال پیدا ہوچکی ہے مولانا شیرانی نے اتفاق اور اتحاد کی ترغیب دی وہ جمعہ نارتھ کراچی رحمانیہ مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب فرمائینگے بروز ہفتے کراچی بار میں وکلاء سے خطاب فرمائینگے بروز اتوار گلشن اقبال میں عظیم الشان ورکر کنونشن سے خطاب فرمائینگے پیر کو مرکزی سپریم کونسل کے ارکان سے خطاب فرمائینگے دریں اثناں کراچی میں مدارس اور جامعات کے دورے فرمائینگے انکے ہمراہ مولانا شجاع الملک مولانا گل نصیب قاسم آغا حاجی نسیم مولانا عبد الخالق مولانا عتیق مولانا عمیر مولانا عبید اور دیگر علماء اکرام ساتھ ہونگے مولانا پیر عبد المنان انور نقشبندی حافظ احمد علی مولانا محمود الحسینی مولانا عبد السلام شامزئ دانش قادری رانا صابر مولانا حماد اللہ مدنی مفتی عابد طارق جمیل یوسف زئی نوید ملک عبد شکور ملک ملک طارق آصف بھائ رانا صابر احمد سلطان قاری لیاقت رحمانی قاری معاویتہ القاسمی اور دیگر عہدیداران نے اس دورے کو ملک کی سیاسی صورت حال کے لئے اہم کرار دیا ہے