اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج اور دھرنا دینے کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے احتجاج اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے انتظامات شروع کردیئے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے احتجاج اور دھرنے میں امن و امان کیلئے فنڈز مانگ لئے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے فنڈز کیلئے دو الگ الگ سمریاں ای سی سی کو بھجوادیں۔
ذرائع کے مطابق احتجاج،دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کیمروں کی خریداری کیلئے تقریبا18 کروڑ روپے طلب کرلئے گئے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 14 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرویلینس کیمروں کی خریداری کیلئے3 کروڑ93 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں،ایک سیاسی جماعت کے احتجاج,دھرنے کے اعلان کے پیش نظر فنڈز مانگے گئے ہیں