تل ابیب (نمائندہ خصوصی) حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں حماس، اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ یہ اتفاق رائے قطر کی ثالثی میں ہوا ۔ حماس فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 50 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے پر آمادہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں 3 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہوا ہے۔