اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی پر عمل درآمد کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا۔ کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا ہے۔ تین رکنی کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ خوشحال خان بطور ممبر ہوں گے۔وفاقی حکومت نے کمیشن کے 10 ٹی او آرز طے کر دیے جس کے مطابق فیض آباد دھرنا کے دوران ٹی ایل پی کو کس نے غیر قانونی فنڈنگ یا دیگر سہولیات فراہم کی۔