اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب دے دیا جس کے مطابق فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مسلک سے تعلق رکھنے والی خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے تاہم بغیر محرم خاتون کے حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔کونسل کے مطابق فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں ہے تاہم فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق جس خاتون کو قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے کونسل کے مطابق فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی مسلک سے تعلق رکھنے والی خاتون کی والدین اور شادی ہونے کی صورت میں شوہر سے اجازت لازمی قرار دی گئی ہے کونسل کے مطابق جس عورت کو سفر اور حج فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو تو وہ بغیر محرم حج کے لئے جا سکتی ہے،کونسل کے مطابق گروپ کے ہمراہ بغیر محرم جانے والی خاتون آگر حج پر جائے تو وزارت مذہبی امور پہلےچھان بین کرے اور گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کرنے کے بعد ہی بغیر محرم حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔