اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 204کیسز سامنے آگئے۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر آگیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی کورونا مریض فوت نہیں ہوا۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 204 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 108 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 384 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں،اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 470 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 492 زیر علاج مریضوں میں سے 66 کی حالت تشویش ناک ہے
جبکہ کْل 14 لاکھ 98 ہزار 594 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 300 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 88 لاکھ 77 ہزار 55 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 47 ہزار 857 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 26 کروڑ 9 لاکھ 41 ہزار 98 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 50 لاکھ 47 ہزار 598 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے،1 کروڑ 70 لاکھ 44 ہزار 319 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 78 ہزار 428 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 8 ہزار 108 ہو گئیں۔