مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)ارض مقدس فلسطین اور بھارت کے زیر قبضہ ریاست جموں کشمیر میں دونوں قابض اور جارح ملکوں کی جانب سے جاری مسلمانوں کی منظّم نسل کُشی اور دہشت گردانہ حملوں اور کاروائیوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی اور وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم نے میڈیا کے نام جاری کیئے گئے ایک مشترکہ مزمتی بیان میں کہا ہیکہ آزاد جموں کشمیر میں 17 نومبر سے "فری فلسطین فری کشمیر مہم” کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطین و غزہ اور کشمیر میں غاصب ملکوں اسرائیل اور ہندوستان کے جنگی جرائم کیخلاف آزاد جموں کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور دھرنے دیئے جائیں گے انکا کہنا تھا کہ اسرائیل جس طرح سے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کرکے انسانیت کا قتل عام کررہا ہے وہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے انکا کہنا تھا کہ ہندوستان بھی اسرائیل کا ہم نوالہ ہم پیالہ ہے جو جو جرائم فلسطین میں اسرائیل نے کیئے وہی جرائم اور سازشیں بھارت جموں کشمیر کے شہریوں کیخلاف کررہا ہے۔ انہوں نے ریاست جموں کشمیر کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نام نہاد امن کے پیچھے چھپے بھارت کے جنگی عزائم اور ریاست کو ہڑپ کرنے کے مجرمانہ عمل اور عزائم کو بھانپنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک کے دفاع اور مقبوضہ ریاست کی آزادی کیلئے خود کو بھرپور انداز میں تیار رکھیں۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے نوجواسے اپیل کی ہیکہ وہ اسرائیل اور ہندوستان کیخلاف "فری فلسطین فری کشمیر مہم” کو سپورٹ کریں سوشل میڈیا کے زریعے دونوں محکوم ریاستوں کی آزادی کیلئے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے مملکت خداداد پاکستان کے عوام اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین اور کشمیر پر جارح قوتوں کے جنگی جرائم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کا آغاز ضلع نیلم کے صدر مقام اٹھمقام سے 17 نومبر کو کیا جائے گا جہاں دن 11 بجے بنتل چوک میں دھرنا دیا جائے گا بعد ازاں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی منعقد کی جائے گی۔ راہنماؤں کا کہنا تھا کے دنیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے فلسطین اور جموں کشمیر پر سے اسرائیل اور بھارت کا غیر قانونی قبضہ ختم کرنا ہوگا۔