سرینگر(نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجی وآفسرن زہنی ڑپریش کا شکار ہوکر خودکشیاں کررہے ہے اکثر مجاہدین کے خلاف آپریشن کے دوران مارے جانے والے فوجیوں کو خودکشی کا رنگ دیا جارہاہے۔جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کا مورال تیزی سے گررہا ہے۔غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے رحجان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات قابض فوجیوں کا مورال تیزی سے گررہا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007 سے اب تک 586 بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنانے والے بھارتی فوجی نفسیاتی مسائل میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج بہادر کشمیریوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور بے کردار بھارتی فوج،پیراملٹری فورسزاور پولیس اہلکار اوراس کی ایجنسیاں کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہیں۔