اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔وفاقی کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔معمولی تبدیلی کے ساتھ حج پالیسی 2024 ایک بار پھر کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، بینکوں کو مالی سال 2021 تا 2022 میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس کی منظوری لی جائے گی۔اجلاس کے دوران پاکستان بزنس ویزہ آن لائن لسٹ میں مزید ممالک کو شامل کرنے کی منظوری لی جائے گی، آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 2023 تا 2024 کیلئے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اجلاس میں خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا،پانچواں دور 26 سے 28 اکتوبر کو سعودی کے دارالحکومت ریاض میں ہوا تھا ۔