لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے لیے ہفتے کے روز اسکول اور کالجز بند رکھنے اور ہفتے میں دو روز ورک فراہم ہوم کی پالیسی پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیدیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں ہوئی۔ممبر جوڈیشل کمیشن جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ جھنگ، حافظ آباد، ننکانہ، خانیوال، بہاولنگر اور شیخوپورہ میں فضا بہت آلودہ ہے، کمشنر لاہور یہاں آکر بڑی باتیں کرتے ہیں مگر کام کچھ نہیں کیا، کمشنر لاہور مکمل طور پر اسموگ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے، ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سب کچھ بند کر دیا جاتا ہے۔