لاڑکانہ ( رپورٹ – عاشق خان )چیئرمین پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں پاکستان کا جی پی ایس پلس اسٹیٹس خطرے میں ہے، اکتوبر تک فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائیں گے، عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ تباہی کا تھا کرپشن کے خلاف بات کرنے والے خان صاحب کی حکومت جانے کے بعد ان کے کرپشن کے قصے سامنے آ رہے ہیں، خان صاحب نے تو ملک کا سارا خزانہ ختم کر دیا ہم نے ملک کو بینک کرپٹ اور دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے
ان خیالات کا اظھار انہوں نے لاڑکانہ میونسپل اسٹیڈیم میں شہید بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ ہم بھٹو شہید کے سپاہی اور جیالے ہیں اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئینی عدم اعتماد کا ہتھیار استعمال کر کے اسے نکالا ہے اب وه رونا بند کرے اور حکومت کی مدت مکمّل ہونے کا انتظار کرے بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کارکنان کو داد دیتے ہوئے کہا کہ جیالوں نے پہلے دن سے سلیکٹڈ کی حکومت کو نہیں مانا تھا اور پارٹی کارکنان کو سلام ہے
جنہوں نے معاشی تکالیف برداشت کیں بلاول بھٹو نے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا، چین، سعودی، ترکی اور ایران کا دورہ کر چکے ہیں، خارجہ پالیسی کو لے کر بیرون ممالک پھیلی غلط فہمیوں کو ختم کرنے کے علاوہ ایڈ نہیں بلکہ ٹریڈ کی بات بھی کی ہے جس میں کامیابی ملی ہے
بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی مہم نہ چلانے کی بات کرتے ہوئے عوام کو تیر پر مہر لگانے کا پیغام بھی دیا اور پنڈال میں موجود کارکنوں سے پوچھا کہ آپ سب کو پتہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں کس نشان پر ٹھپہ لگانا ہے تو لوگوں نے کہا تیر پر پھر سندھ کے تمام شہروں کا نام لے کر کہا کہ تیر پر ٹھپہ لگانا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے لاڑکانہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ہیلتھ روڈ تعلیم سمیت تمام شعبوں میں کام ہوا ہے اور مزید کرینگے