اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اینٹی کرپشن راولپنڈی کو فواد چودھری سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ڈیوٹی جج جوڈیشل رانااعجاز احمد نے کیس کی سماعت کی، فواد چودھری تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں جوڈیشل پر اڈیالہ جیل ہیں۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ فواد چودھری کو اینٹی کرپشن راولپنڈی نے مقدمہ میں شامل تفتیش کرنا ہے، استدعا ہے کہ عدالت جیل میں فواد چودھری سے تفتیش کی اجازت دے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن راولپنڈی حکام کو جیل میں فواد چودھری سے تفتیش کی اجازت دے دی اور کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق شامل تفتیش کرنے کی اجازت ہے۔