کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں پیپلزپارٹی کیخلاف بڑے اتحاد کا پلان، مسلم لیگ ن کا وفد احسن اقبال اور خواجہ سعدرفیق کی سربراہی میں اہم ملاقاتیں کرے گا۔ عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ن لیگ نے انتخابی اتحاد کی کوششیں تیزکردی ہیں، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، ایازصادق اور بشیر میمن پر مشتمل وفد آج اہم ملاقاتیں کریگا۔ جبکہ مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے درمیان مختلف شہروں میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سےتبادلہ خیال ہوگا۔ مسلم لیگ ن کا وفد آج ایم کیو ایم کے رہنماوں سے بھی ملاقات کرےگا۔