دھابیجی(نمائندہ خصوصی )
دھابیجی کے نزدیک نجی اسٹیل فیکٹری میں خطرناک واقعے میں
اسٹیل مینوفیچرنگ کے دوران پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر آ گرا جس پگھلے ہوئے لوہے کی بکٹ مزدوروں پر آگری
لاوے کہ طرح گرم مواد نے دو مزدوروں کو شدید زخمی کردیا ،جھلسنے والے مزدوروں کو سول اسپتال برنس وارڈ لایا گیا ہے
جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک پے ذرائع کے مطابق فیکٹری میں کسی بھی قسم کے سیفٹی پر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا مزدوروں کے پاس پراپر کٹس اور ہیلمنٹ تک موجود نہیں تھےفیکٹری مینیجر نے حادثے کی زمہ داری مزدوروں پر ڈال دی ذرائع کے مطابق واقعے کے خلاف ابتک ایف آئی ار درج نہیں کرائی جاسکی دوسری جانب لیبر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکمے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ ٹریڈنگ ایسوسی ایشن بھی مزدوروں کا تحفظ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے