بلیو لیگون (نیٹ نیوز )آئس لینڈ کے علاقے بلیو لیگون میں 24 گھنٹوں میں ایک ہزار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔آئس لینڈ کے بلیو لیگون کا شمار دنیا کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہے، بلیو لیگون ایک آتش فشاں والا علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح رخ کرتے ہیں۔بلیو لیگوں کو خوبصورت گرم پانی کے تلاب بناتے ہیں جن کی دلکشی ان کا دودھیا نیلا رنگ بڑھا دیتی ہے جو تیراکی کے شوقین افراد کا مسکن ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کے مسلسل جھٹکوں کے باعث بلیو لیگون کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1400 کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4 اور اس سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سب سے شدید زلزلہ 4.8 شدت کا تھا ۔