اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو دی جانے والی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر رہنے والے افغا!ن باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغا!ن باشندوں کا محفوظ انخلاء اور باعزت طور پر اپنے وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغا!ن شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔بڑی تعداد میں افغا!ن باشندے طورخم اور چمن بارڈر پر موجود ہیں جو کہ بخوشی اپنے ملک واپس جا رہے ہیں ۔کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں روزمرہ کی تمام سہولیات موجود ہیں۔9 نومبر کو 3035 غیر قانونی افغا!ن باشندے اپنے ملک چلے گئے۔3035 افغا!ن شہریوں میں 795 مرد، 757 خواتین اور 1483 بچے اپنے ملک چلے گئے۔افغانستان روانگی کے لیے324 گاڑیوں میں 654 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔اب تک کل 210,793 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغا! ن باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے