ملتان (بیورورپورٹ ) تحریک لبیک پاکستان ملتان کے امیرمفتی مظہر چشتی نے کہا ہے کہ حلقہ کو لوٹوں نااہلوں نے تباہ کردیا بالٹی سے بلا اور بلے سے ن کے پاس جاکر بیٹھنے والے کا کوئی نظریہ نہیں اور جعلی گدی نشین دربار کا پیسہ اپنے نااہل بیٹے پر لگا رہا ہے کوئی خان کا سچا سپاہی تو کوئی نواز، زرداری کا مگر زاہد حمید گجر اسلام کا سچا سپاہی ہے اور آج اس ابتدائی جلسے نے یہ ثابت کر دیا ہے پی پی 217 ووٹ بیچنے والوں کا نہیں فقط رسول ﷺکے غلاموں کا حلقہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 217 تحریک لبیک کا زبردست پاور شو جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا تحریک لبیک پاکستان نے ضمنی الیکشن پی پی 217 کی الیکشن کمپین کا آغاز کرتے ہوئے جلسہ میں مقررین مجاہد اسماعیل،پیر محسن فرید ذوہیب قریشی،شیخ وسیم ،وسیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے معاشی طور پر ملک کا بیڑا غرق کیا ہے اگر ہماری حکومت بنی تو ہم ملک کی معیشت کو ترقی کے راہ پر گامزن کردینگے ہمارا ملک جس دورائے پر ہے اس کو صرف اور صرف تحریک لبیک پاکستان ہی انشاءاللہ سرخرو کرے گی تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے حلقہ میں ریلی نکالی گئی جو پورے حلقہ سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ میں پہنچی۔