کراچی ( رپورٹ: میاں طارق جاوید)سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی نااہل انتظامیہ کے غیر زمہ دارانہ روئیے کے باعث سر سید یونیورسٹی انےوالے کورین وفد کی موجودگی موقع پر سابق طلباء (المنائی) کی تنظیم کے رہنماؤں کی ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کی وجہ سے یونیورسٹی اور ملکی وقارکو تباہ کردیا واقعے بعدوائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین کورین وفدکو ” اپنی گاڑی” میں باحفاظت یونیورسٹی سے باہر نکالا جبکہ انتظامیہ نے اس طرح کے واقعے کی سختی سے ترید کر دی ہے تفصیلات کے مطابق سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ کی نااہلی اور غیر زمہ دار رویئے کی بدولت سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی کاسبب بن گئی ہے زرائع کے مطابق جمعے کی شام کو کورین یونیورسٹیوں کا وفد سرسید یونیورسٹی کے دورہ پرآیا جس وقت وفد کی کانفرنس روم ملاقات چل رہی تھی اس وقت سر سید یونیورسٹی المنائی جس کی سربراہی اسد چوہدری اور ساجد پٹھان کررہے تھے نے کانفرنس روم پر اجازت ک بغیر داخل ہونے پر روکنے پر سر سید یونیورسٹی ک کانفرنس روم ک دروازے اور شیشے توڑ کر اندر داخل ہوگے اور وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین اور رجسٹرار کو مغلظات بکیںزرائع کے مطابقکورین وفد ایک معاہدہ دستخط کرنے آیا تھا۔ لیکن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ملکی وقار کی دھجیاں بکھیری دی گئیں زرائع کے مطابق اس صورتحال نےکوریا وفد کو وائس چانسلر آفس میں محصور کردیا گیا ۔ جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین کچھ ہی دیربعد کورین وفد کو اپنی گاڈی میں سیکورٹی کے حصار میں یونیورسٹی سے نکالنے میں کامیاب ہوگیے زرائع کے مطابق سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نااہلی کے باعث کورین وفدکے سامنے یونیورسٹی اور ملکی وقارکو داغدار کر دیا گیا زرائع کایہ بھی انکشاف کہ اگر انتظامیہ حفاظتی انتظامات مکمل طور پر کرتی تو اس طرح کا ناخوشگوار واقعہ نا ہوتا۔ذرائع کے مطابق یہ سارا واقعہ ارشد پٹھان کے کہنے پر انکے بھائی ساجد پٹھان نے انجام دیا جو ک سر سید یونیورسٹی المنائی کے وائس پریزیڈنٹ ہیں۔دوسری جانب رجسٹرار سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے جب www tariqjaveed.com نے یونیورسٹی میں کورین وفد کی موجودگی ناخوشگوار واقعے کے سوال پر رجسٹرار سید سرفراز علی کسی بھی طرح کےناخوشگوار کی تردید کی ہے ۔سید سرفراز علی نے کہ کہ کورین وفد دو گھنٹے سے زائد وقت یونیورسٹی میں خوشگوار ماحول میں گذار کے گیا ہے جبکہ سرسید یونیورسٹی کےالمنائی کا ایک اجلاس ہونا تھا جس کی انتظامیہ کو اطلاع نہیں دی گئی تھی طلباء رہنما یونیورسٹی میں آئے تھے مگر کورین وفد کی وائس چانسلر اور انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کے باعث واپس چلے گئے تھے دوسری جانب باوثوق ذرائع کے مطابق سابق طلباء نے یونیورسٹی میں توڑپھوڑ کی ہے ۔رات گیے تک طالبعلم ارشدپٹھان اور جاوید پٹھان سے بھی رابطے کی کوشش بھی کی گئی مگر ان کے فون ریسیو نہیں گئے