ملتان( رپورٹ -عدنان ہاشمی )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وسابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر مفلوج کیا اس کی جگہ جیل ہے، عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے یہ جادو ٹونے والا ہے اس کی سکیورٹی پر جو کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں وہ غریبوں کی سبسڈی پر خرچ کئے جانے چاہیے، ایف آئی اے اور دیگر ادارے کرپشن کی سرغنہ فرح گوگی کا ملک سے فرار ہونے کا نوٹس لے اور اس سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے کیونکہ عمران خان نے اسے اپنے جہاز میں فرار کروایا، سوشل میڈیا کے ذریعے عمران خان اور ان کی ٹیم سکیورٹی اداروں کی ہرزہ سرائی، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو متنازعہ بناتے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان نے ملک کی معیشت کا سودا کیا اور آئی ایم ایف سے قرضے لے کر جو معائدے کئے اسی کا نتیجہ ہے کہ آج پٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر سبسڈی ختم کرنا پڑی، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کی تکالیف کا احساس ہے لیکن چند ہفتوں میں موجودہ بحرانی کیفیت پر کنٹرول کر لے لیں گے، ہم نیوکلیئر ملک ہیں لیکن عمران خان نے ہمارے ملک کو بھکاری بنا دیا ہے، آج ہم دو سے تین ارب روپے کے لیے بھی مختلف ممالک کی طرف دیکھ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نواز شریف پر موروثی سیاست کا الزام لگاتے تھے، لیکن آج انہوں نے پی پی 217 میں زین قریشی کو الیکشن لڑا کر خود موروثی سیاستدان ہونے کا ثبوت دیا ہے، زین قریشی امریکا کی نوکری کرتا ہے اور وہاں اس کی آف شور کمپنی ہے، شاہ محمود قریشی نے ملتان کی عوام کو غلام بنا رکھا ہے، لیکن عوام اب غلامی کے دور سے گزر چکی ہیں ، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم نے مشکل حالات میں ملک سنبھالا ہے ہم اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور میدان سے نہیں بھاگے گئیں، دو ماہ سے ہم اقتدار میں خوشی سے نہیں بیٹھیں ، میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کا عزم ہے کہ ڈالر کی اونچی پرواز کے باوجود ہم عوام کو آٹا ، چینی، گھی اور ضروریات زندگی کی اشیاء خوردونوش سستے داموں پر فراہم کریں، عمران خان کے دور میں مزدوروں کا معاشی قتل ہوا، ہم پاکستان کو ٹریک پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے میڈیا پر بہت پابندیاں لگائیں، عمران خان پاکستان کے ہٹلر ثابت ہوا ہے، پاکستان نے عدم اعتماد کے زریعے ابو جہل سے آزادی حاصل کی، گزشتہ حکومت پاکستان کو مفلوج کر گئی، میں پوچھتا ہوں بتاؤ عمران تمہاری کارکردگی کیا ہے، ہم نے ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں پیدا کی ، عمران خان کے چور وزیر ادویات مہنگی کرکے لندن بھاگ گئے، عمران خان بنی گالہ مین بیٹھ سرکاری وسائل استعمال کرتا ہے اور نواز شریف سے سیکورٹی واپس لے لی تھی، میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں عمران خان سے سیکورٹی واپس لیں کوئی جان کا خطرہ نہیں ہے ، بلین ٹری منصوبے کی انسپکشن کی جارہی تھی تو انہوں نے کے پی کے مین جنگلات میں آگ لگوا دی، انہوں نے مزید کہا کہ دو کروڑ لوگوں کو نوکری دینے کا وعدہ کرکے ان کو معاشی قتل کرنے کا پلان بنایا ، لوگ اب ان کے جنازے کو کندھا تک نہیں دیں گے ، عمران خان کی حکومت معیشت کی قاتل ہے اس لیے اسکو نکالا گیا ، سابقہ چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم کے 5 ارب فنڈز لیکر بھاگ گیا، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو کہتا ہوں کرپشن کی سرغنہ فرح گوگی کو پاکستان لایا جائے ، کووڈ کے دنوں میں خام تیل سستا تھا کیوں نہیں انہوں نے اس وقت خرید کر محفوظ کیا