کراچی(نمائندہ خصوصی)آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی ذیر صدارت کراچی پولیس آفس میں منعقدہ ایک اعلٰی سطٰحی اجلاس میں شہر میں امن وامان کے موجودہ حالات سمیت آنیوالے دنوں میں اہم ایونٹس پر بات چیت کی گئی اور اسٹریٹ کرائمز,گٹکا ماوا مافیا سمیت دیگر جرائم کے خلاف پولیس کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور مذید ہدایات دی گئیں۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے باالخصوص اسٹریٹ کرائم اور دیگر کیسز سے متعلق پولیس پیش رفت سے بھی آگاہی لی۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کریمنلز کوہرگز نہ چھوڑا جائےجبکہ منشیات,گٹکا, ماوا مافیاز کے خلاف جاری ایکشن میں مذید تیزی لائی جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کرائم ریٹ پر کنٹرول کے لیئے تمام تر اقدامات کیئے جائیں اور اس ضمن میں پروایکٹیو پولیسنگ کے تحت جرائم میں ملوث عناصر اور انکے گروہوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ آئی جی سندھ نے دوران اجلاس کہا کہ بتایا جائے کہ ابتک گرفتار ملزمان میں سے کتنے ایسے ہیں جو عادی مجرمان ہیں۔انہوں نے ملزمان کی شناخت پریڈ کے عمل کے بارے میں استفسار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کریمنلز,مفرور/اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں ٹھوس اور مؤثر انٹیلی جینس معلومات کو اہمیت دی جائے علاوہ اذیں کرائم انالیسز کو سامنے رکھتے ہوئے جرائم کے خلاف ایکشن کو بھی مذید تیز کیا جائے۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ آپریشنل اور انویسٹی پولیس باہم ملکر جرائم کے خلاف ایکشن کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کا معیار جس قدر ٹھوس ہوگا ملزمان پر پولیس کی گرفت بھی اتنی ہی مضبوط ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹیز کو ساتھ لیکر چلیں تاکہ پولیس پر شہریوں کے اعتماد کو تقویت دی جاسکے۔ہمیں خود کو شہریوں کی خدمت کی ایک مثال بناناہوگا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے شہر میں امن وامان کی صورتحال اور جرائم کے خلاف جاری پولیس کریک ڈاؤن پرتفصیلی بریفنگ دی۔جبکہ زونل ڈی آئی جیز نے متعلقہ زونز اور اضلاع میں امن وامان کے حوالت سے جاری پولیسنگ امور و اقدامات سے آئی جی سندھ کو آگاہی دی۔اجلاس میں ضلعی ایس ایس پیز کراچی,ایس ایس پیز انویسٹی گیشن کے علاوہ سندھ پولیس کے دیگر سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔