کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی پریس کلب اور سندھ بوائےاسکا ؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے کراچی پریس کلب کے بچوں کیلئےدو روزہ اسکاؤٹ تربیتی کیمپ کا انعقاد گلستان اسکاؤٹ ٹرینگ سینٹر گلشن اقبال کیا گیا۔تربیتی کیمپ میں شریک بچوں کواسکاؤٹ کی بنیادی تربیت کے ساتھ فرسٹ ایڈ، فائرفائیٹنگ، سیلف ڈیفنس،کیرئیرکونسلنگ،کیمپنگ ،ہنگامی ریسکو، ورزش، گیمز،بون فائر، کمانڈو ریس،ایمرجنسیریسپانس،مسینجر آف پیس، ایڈوینچر ٹریل سمیت دیگر غیر نصابی سرگرمیاں کرائی گئیں۔دو روزہ اسکاؤٹ کیمپ کو فلسطین میں شہید ہونے والے صحافیوں سے منسوب کیا گیا تھااور بچوں کے خیمے شہید صحافیوں کے ناموں سے الاٹ کئےگئےتھے، بچے بچیاں سمیت والدین نے بھی کیمپ میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔دو روزہ اسکاؤٹ تربیتی کیمپ کے اختتامی تقریب کہ موقع پر کراچی پریس کلب کےصدر سعید سربازی، سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن اور جامعہ کراچی کے ڈین فیکلٹی آف لاء جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز،سیکرٹری شعیب احمد، سیکریٹری سندھ بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن اختر میر ،ممبر گورننگ باڈی رفیق بشیر ، رمیز وہرہ، جہاں،کراچی پریس کلب اسکاؤٹ کیمپ انتظامی کمیٹی کے سربراہ خلیل احمد ناصر، منیر عقیل انصاری،نزیر عباسی، عامر اشرف،عادل سلطان، قاضی ناصر اورگلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمدسمیت صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی ، دو روزہ اسکاؤٹ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی نے کہا کہ جلد ہی ہم کراچی پریس کلب اسکاؤٹ کو سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن میں رجسڑڈ کراوکر اپنے ممبران کواسکاؤٹس کی تربیت فراہم کریں گے،تاکہ اراکین پریس کلب اور ان کے بچے اسکاؤٹ کی تربیت حاصل کر کہ پا کستان کی تعمیر ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسکاؤٹنگ کی تربیت، مہارت اور اقدار کسی مخصوص جغرافیائی یا ثقافتی حد بندی کی پابند نہیں ہوتیں اور آج اتنی بڑ تعداد میں اراکین پریس کلب اور ان کے بچوں کو یہاں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ میں پریس کلب اسکاؤٹ کیمپ کی انتظامی کمیٹی اور ٹرینرز کو کامیاب اسکاؤٹ کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف اورکراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے اسکاؤٹ کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کراچی پریس کلب اپنے اراکین کے بچوں کے لیے اس طر ح کی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے۔ہمارا ٹرینگ سینٹر کراچی پریس کلب کے صحافیوں کے لیے ہر وقت حا ضر ہے کراچی پریس کلب اسکاؤٹ کی ٹیم کو ہم ہر طرح سے سپورٹ کر نے کو تیا ر ہیں ،انہوں نے کہاکہ اسکاؤٹ کیمپ اسکاؤٹنگ کے ذریعے بہتر معاشرتی تعلقات اور نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ اس دو روزہ کیمپ کے دوران بچوں میں قائدانہ کردار، مل جل کر کام کرنے،خود انحصاری اور کئی اہم مہارتوں کے بارے میں تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اسکاؤٹنگ ایک بین الاقوامی تحریک ہے جو افراد کی ہمہ گیر تربیت خصوصاً جسمانی،ذہنی اور جذباتی صلاحیتوں کو نکھارتی ہے۔اسکاؤٹنگ کے ادارے کئی دہائیوں سے زندگی کے ہر شعبے میں قائدانہ کردار کے حامل افراد تیار کر رہے ہیں۔سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ کراچی پریس کلب اپنے اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں کا انعقاد مختلف اوقات میں سال بھر جاری رکھتی ہے ،کراچی پریس کلب پاکستان کا وہ واحد پریس کلب ہے جہاں اراکین اور ان کے اہل خانہ کو اسکاؤٹ کی تربیت فراہم کی جاتی ہے،انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی پریس کلب کا سب بڑا اور میگا ایونٹ کراچی پریس فیملی گالا 2023 کا انعقاد25 نومبر بروز ہفتہ کراچی پریس کلب میں ہوگا جس میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اس تقریب کی سیکورٹی اور سیفٹی کے انتظامات بنائے گے۔اور اپنے اراکین کے لیے فیملی گالا کو ایک یاد گار تقریب بنائے گے۔انہوں نے کامیاب اسکاؤٹ کیمپ کے انعقاد پر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب کی انتطامی کمیٹی کہ اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کے اسکاؤٹ کیمپ کے انعقاد کے لیے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید اختر میر سمیت تمام دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔صوبائی سیکرٹری سید اختر میر نے کہا کہ اسکاؤٹ کیمپ کا مقصد بچوں میں چھپی صلاحتیوں کو نکھارناہے۔ہمیں بچوں کو آگے لانا ہو گا کیوں کہ مستقبل ان ہی بچوں کا ہے اور آئندہ ملک کی باگ دوڑ اورقیادت ان ہی کے ہاتھوں میں ہو گی،اسکاؤٹنگ بچوں میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور اصولوں کی پاسداری پیدا کرتی ہے جبکہ اس سے بچوں کو منفی سرگرمیوں سے بھی محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔اسکاؤٹنگ کا مقصد نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور روحانی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر انہیں معاشرے کی بہتری کے لیے استعمال کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج اسکاوٹس تحریک پروان چڑھ رہی ہے بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اس تحریک میں شامل ہو رہی ہے ہمارے تربیتی مراکز پر سارا سال تربیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔دور وزہ کراچی پر یس کلب اسکاؤٹ کیمپ کے دوران بچوں کو مختلف سرگرمیاں کرائی گئی ہیں جس سے ان بچوں کوکیچھ نیا سیکھنے کا موقع ملا ہے۔اس موقعے پر گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے کہا کہ یہ میرے لیے خوشی کا موقع ہے کہ کراچی پر یس کلب کی جانب سے اپنے اراکین اور ان کے بچوں کے لیے ایک صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد کیا اور مجھے اس تقریب میں شرکت کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کراچی پرس کلب اپنے اراکین کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کرتیں ہیں اور پریس کلب کو ایک فیملی کلب کی طرح سمجھاجاتا ہے میں سمجھتا ہوں کہ اسطرح کا جذبہ پاکستان کے دیگر اداروں میں بھی ہوناچاہیے .آخر میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی سیکرٹری شعیب احمد نے سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید اختر میر ، اسکاؤٹس لیڈرز اور کیمپ کو کامیاب بنانے میں مدد کرنے والے تمام شراکت داروں اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اختتامی تقریب میں کراچی پریس کلب کے صدر سیکرٹری اور اراکین گورننگ باڈی کو سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکارف،یادگاری سیونیئر اور سرٹیفیکٹ پیش کیے گئے۔دو روزہ اسکاؤٹ کیمپ میں تربیت دینے والے سینئر اسکاؤٹس لیڈر ز کو ان کی خدمت کے اعتراف میں انھیں یادگاری مڈل، بیگ، اورسرٹیفکیٹ سے نوازا گیا،جبکہ اسکاؤٹ کیمپ میں قابل ستائش خدمات انجام دینے والے اور تربیت حاصل کرنے والے بچوں کو یادگاری شیلڈ،بیگ اور اسناد پیش کیے گئے۔