کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ بوائز اسکاؤٹ اڈیٹوریم میں قوت سماعت سے مرحوم افراد کیلئےموبائل ایپ "Connect Hear” کی تقریب اجراء کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی ایڈمن ، کنیکٹ ہیئر کے نمائندگان اور پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر کراچی پولیس اور کنیکٹ ہیئر کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔ایپ کے ذریعے تھانوں میں سماعت سے مرحوم افراد کی شکایات کو سمجھنے اور انکی رپوٹ کو درج کرنے اور متعلقہ معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ مذکورہ ایپ کی مدد سے پولیس کیلئے خصوصی افراد کی بات چیت سمجھنا آسان ہوجائے گا۔کنیٹکٹ ہیئر ایپ تھانوں کے موجود متعلقہ افسران کے موبائل فونز میں انسٹال کی جائے گی جس سے استفادہ حاصل کیا جاسکے گا۔ منفرد ایپ سے متعلق ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن کراچی عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی آپریشنل صلاحیوں میں اضافے کیلئے پرعزم ہے اور کنیکٹ ہیئر سے اشتراک اس مقصد کے حصول کی جانب اہم قدم ہے۔ اس شراکت داری کے باعث کراچی پولیس کو نہ صرف ڈیجیٹل شناخت ملے گی بلکہ قانون کے نفاذ کا عمل جدید بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی