لاس اینجلس(شِنہوا) چین میں شراکت داری کو فروغ دینے کی خواہاں امریکی کلین ٹیک کمپنیوں نے کہا ہے کہ ایک وسیع مارکیٹ، کاربن اخراج کم کرنے کے لیے پرعزم اور کلین ٹیک ڈویلپمنٹ کے رہنما کےطور پر چین کے پاس کاروبار کی نئی ترقی کے لیے سب کچھ موجود ہے۔امریکہ کی 16 کلین ٹیک کمپنیوں کا وفد شنگھائی میں 5سے 10 نومبرتک جاری چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں شرکت کر رہا ہے۔ایلی نوائے کی کمپنی لانزا ٹیک نے ایک تحریری انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ زیادہ تر شرکاء کا مشترکہ مقصد ہے کہ وہ ہماری جدید ڈیکاربونائزیشن ٹیکنالوجیز کو فروغ دیں اور چین میں واقع مقامی یا بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے مزید مواقع تلاش کریں۔کمپنی نے کہا کہ اس کی ڈیکاربونائزیشن اور ٹرانسفارمیشن ٹیکنالوجی کو ابتدائی طور پر 2018 میں چین میں کمرشلائز کیا گیا تھا۔کمپنی نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور فضلہ کاربن کو قیمتی مصنوعات بشمول روزمرہ زندگی کی ماحول دوست توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد کرتی ہے،کمپنی نے سی آئی آئی ای کو دوسروں کو اپنی ٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہی کا ایک اچھا موقع قراردیا ۔