ملتان (جنرل رپورٹر) شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم، تھل جیپ ریلی کا آغاز 9نومبر کو ملتان کے قریب واقع ہیڈ محمد والا سے ہوگا، میگا اسپورٹس ایونٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئے ہے،میگا اسپورٹس ایونٹ8ویں تھل جیپ ریلی کا آغاز 9 نومبر کو ہو گا،مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ 3 اضلاع کے صحرائی علاقے پر مشتمل 200 کلومیٹر کے لگ بھگ طویل اور دشوار ٹریک تیار کر لیا گیا ہے، جیپ ریلی میں نادر مگسی، سلمیٰ،تشنا پٹیل سمیت ملک بھر سے نامور مرد و خواتین جیپ ریسرز اپنی مہارت کے جوہر دکھائینگے، شیڈول کے مطابق9نومبر کو ریس میں حصہ لینے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایگزامینیشن اور ڈرائیورز نیویگیٹرز کا میڈیکل چیک اپ ہوگا۔ اسی روز رات سات سے 9 بجے ڈرائیورز/ نیوی گیٹرز کانفرنس اور ڈراز ہوں گے۔ 10 نومبر کو کوالیفائنگ گراؤنڈ، 11 نومبر کو سٹاک کیٹگری کی ریس ہوگی۔12 نومبرکو پری پیئرڈ اور وومن کیٹگریز کی ریس ہوگی گے12نومبر کی رات فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑھ میں میوزیکل نائٹ اور تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو گی، مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ تینوں اضلاع کی انتظامیہ اس میگا اسپورٹس ایونٹ کو یادگار بنانے کےلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے، چار روزہ جیپ ریلی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔