حیدرآباد (رپورٹ عامر کفایت) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور حیدر آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے تیسرے حیدرآباد سٹوڈنٹس اولمپک گیمز- 2023 حیدرآباد میں اختتام پذیر ہو گئے ہیں,بوائز اینڈ گرلز انڈر 17 کی جنرل ٹرافی (680) پبلک اسکول حیدرآباد نے اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 13 جنرل ٹرافی (520) فاؤنڈیشن پبلک اسکول حیدرآباد نے حاصل کی جبکہ اوپن کیٹیگریز، جنرل ٹرافی (730) شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد نمبر 6 حیدر آباد کو ملی۔گیمز کی اختتامی تقریب میں گورنمنٹ شاہ لطیف کالج حیدرآباد کی پرنسپل، پروفیسر سیما پروین، پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر، مقبول آرائیں اورپبلک سکول کے پرنسپل فضل الدین میمن نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر حیدرآباد اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد مخدوم، جنرل سیکرٹری عائشہ رزاق آرائیں، ریحان شیخ اسپورٹس کوآرڈینیٹر پبلک اسکول،چیف ڈائر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی، پرویز احمد شیخ، چیف ڈی پی ای شاہد ولی، ، عینی، سیکرٹری حیدرآباد نیٹ بال ایسوسی ایشن، ارم جعفری ڈائریکٹر ایف پی ایس، ارشاد جمال چیف ڈی پی ای اور راحیلہ بلوچ کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔گیمز میں 50 سے زائد سکولوں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا اور گیمز میں دس کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن،رسہ کشی ، تھرو بال ،ٹیبل ٹینس،نیٹ بال، کیچ بال، فٹ سال، باسکٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں تین کیٹگریز کے مقابلوں رکھے گئے تھے جن میں اوپن کیٹگریز، انڈر 17 اور انڈر 13 کے مقابلے شامل تھے۔کھیلوں کے مقابلوں کی تفصیلات کے مطابق اتھلیٹکس بوائزانڈر 13 کے مقابلوں میں بیکن ہاؤس اسکول نے پہلی اور فاؤنڈیشن پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز انڈر 13 کے مقابلوں میں حکومت گرلز ہائی سکول نمبر 6 فاتح قرار پایا اورپبلک اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز انڈر 17کے مقابلوں میں پبلک سکول نے پہلی اور فاؤنڈیشن پبلک سکولنے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز انڈر 17 کے مقابلوں میں شاہ لطیف کالج نے پہلی اور پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اوپن کیٹگریز کے بوائز مقابلوں میں پبلک اسکول نے پہلی اور قاسم آباد کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح گرلز کے اوپن مقابلوں میں شاہ لطیف کالج نے پہلی اور پگٹ اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔بیڈمنٹن کے بوائز انڈر 13 کے مقابلوں میں فاؤنڈیشن پبلک سکول- ڈی نے پہلی اور پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔گرلزڑانڈر 13 کے مقابلوں میں فاؤنڈیشن پبلک سکول-D نے پہلی اور پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔بوائز نڈر 17 کے مقابلوں میں کاؤنٹی اسکول نے پہلی اور پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز انڈر 17 کے مقابلوں میں فاؤنڈرین پبلک سکول-D نے پہلی اورشاہ لطیف کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔بوائز اوپن کیٹگریز کے مقابلوں میں زید کے اکیڈمی نے پہلی اور فاؤنڈیشن پبلک سکول- ڈی نے دوسری پوزیشن حاصل کی گرلز اوپن کیٹگریز کے مقابلوں میں زید کے اکیڈمی نے پہلی اورشاہ لطیف کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔باسکٹ بال بوائز انڈر 17کے مقابلوں میں حیات ایچ کیمپس نے پہلی اور پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی گرلز انڈر 17 کے مقابلوں میں کاؤنٹی اسکول نے پہلی اور حیات ایچ ایم کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز اوپن کے مقابلوں میں اسپاٹن کلب نے پہلی اور پبلک کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز اوپن کیٹگریز کے مقابلوں میں شاہ لطیف کالج فاتح قرار پایا جبکہ پبلک کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔کیچ بال کے اوپن بوائز مقابلوں میں فاتح، قاسم آباد کالج اور رنر اپ پبلک سکول قرار پایا۔ گرلز اوپن کے مقابلوں میں فاتح، شاہ لطیف کالج اوررنراپ پبلک کالج قرار دیا گیا۔کرکٹ انڈر 13 کے مقابلوں میں فاتح، پبلک سکول اور رنر بیکن ہاؤس اسکول کو قرار دیا گیا۔ گرلز انڈر 13 کے مقابلوں میں فاتح، کاؤنٹی اسکول اوررنر اپ حکومت گرلز ہائی سکول نمبر 6 کو قرار دیا گیا۔ بوائز انڈر 17 مقابلوں میںفاتح، پبلک اسکول اوررنر اپ سٹی سکول لیاقت کیمپس کو قرار دیا گیا۔ گرلز انڈر17 کے مقابلوں میفاتح، کاؤنٹی کالج کو اوررنر اپ پبلک کالج کو قرار دیا گیا۔اوپن بوائز کیٹگریز کے مقابلوں میں حیدر آباد لونز نے فتح حاصل کی جبکہ پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز اوپن کیٹگریز کے مقابلوں میں پبلک کالج نے پہلی اور شاہ لطیف نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔فٹ سال کے بوائز انڈر 13 کے مقابلوں میں فاؤنڈیشن پبلک اسکول-ڈی نے پہلی اور ایف پی سکول -2 نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔بوائز انڈر 17 کے مقابلوں میں فاؤنڈیشن پبلک سکول نے پہلی اور پبلک کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز انڈر 17 کے مقابلوں میں حیات ایچ ایم کیمپس نے پہلی اورحیات فاطمہ کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز اوپن کٹیگریز کے مقابلوں میں پبلک کالج نے پہلی اور قاسم آباد کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز اوپن کیٹگریز کے مقابلوں میں شاہ لطیف کالج فاتح قرار پایا جبکہ پبلک سکول دوسرے نمبر پر رہا۔نیٹ بال میں بوائز اوپن کیٹیگریز کے مقابلوں میںگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قاسم آباد نے پہلی اور پبلک اسکول حیدرآباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز انڈر 13 کے مقابلے میں پی این ایف اکیڈمی نے پہلی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 6 نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔انڈر 17 کیٹیگریز کے مقابلوں میں پبلک اسکول نے پہلی اورپگٹ میموریل ہائر سیکنڈری ہائی سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز اوپن کیٹیگریز کے مقابلوں میں گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج گرین نے کامیابی حاصل کی جبکہ گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج وائٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیبل ٹینس میں انڈر 13 کے مقابلوں میں فاؤنڈیشن پبلک سکول ڈیفنس کیمپس نے پہلی اور پبلک اسکول حیدرآباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔انڈر 17 کیٹیگریز کے مقابلوں میں فاؤنڈیشن پبلک سکول ڈیفنس نے پہلی اور حیات ایچ ایم کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اوپن کیٹیگریز کے مقابلوں میں فاتح، فاؤنڈیشن پبلک سکول ڈیفنس کیمپس اور
رنر، پبلک اسکول حیدرآباد قرار پایا۔اوپن کیٹیگریز کے مقابلوں میں فاتح، فاؤنڈیشن پبلک سکول ڈیفنس کیمپس اوررنر، پبلک اسکول حیدرآباد قرار پائے۔ گرلز انڈر 13 کے مقابلوں میں فاتح، پبلک اسکول حیدرآباد کو اور رنراپ فاؤنڈیشن پبلک سکول ڈیفنس کیمپس کو قرار دیا گیا۔گرلز انڈر 17 کے مقابلوں میں فاتح فاؤنڈیشن پبلک سکول ڈیفنس کیمپس نے پہلی اور حیات ایچ ایم کیمپس نےدوسری پوزیشن حاصل کی۔اوپن کیٹیگریز کے مقابلوں میں
گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج گرین نے فتح حاصل کی جبکہ گورنمنٹ گرلز شاہ لطیف گرلز کالج وائٹ رنر اپ رہی۔۔تھرو بال بوائز انڈر 17 کیٹیگریز کے مقابلوں میں پبلک اسکول حیدرآباد نے پہلی اور فاؤنڈیشن پبلک سکول ڈیفنس کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اوپن کیٹیگریز کے مقابلوں میںگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قاسم آباد نے پہلی اور پبلک اسکول حیدرآباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز انڈر 13 کے مقابلوں میں فاتح، فاؤنڈیشن پبلک سکول، ڈیفنس کیمپس کو اور رنر، پبلک اسکول حیدرآباد کو قرار دیا گیا۔انڈر 17 کیٹیگریز کے مقابلوں میں فاؤنڈیشن پبلک سکول ڈیفنس کیمپس نے پہلی اورکاؤنٹی کیمبرج سکول اینڈ کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اوپن کیٹیگری کے مقابلوں میں گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج گرین نے پہلی اور گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج وائٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔رسہ کشی گرلز انڈر 17 کے مقابلوں میں پبلک اسکول نے پہلی اور حیات فاطمہ کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اوپن کیٹیگری کے مقابلوں میںگورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج نے پہلی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔بوائز انڈر 13 کے مقابلوں میں فاؤنڈیشن پبلک سکول ڈیفنس کیمپس نے پہلی اور پبلک اسکول حیدرآباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔انڈر 17 کیٹیگری کے مقابلوں میں فاتح، پبلک اسکول حیدرآباد اور حیات ایچ ایم کیمپس بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ گرلز انڈر 13 کے مقابلوں میںفاتح،پبلک اسکول حیدرآباد کو اور رنر، پگٹ میموریل ہائیر سیکنڈری اسکول کو قرار دیا گیا گرلز انڈر 17 کے مقابلوں میں حیات فاطمہ کیمپس نے پہلی اور حیات ایچ ایم کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اوپن کیٹیگریز کے مقابلوں مگورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج گرین نے پہلی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔