کوئٹہ( بیورو رپورٹ )کوئٹہ شہر میں ایک بار پھر چینی کی قلت پیدا ہوگئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں اچانک 35سے 45روپے اضافہ کردیا گیا۔ چند روز قبل 150 سے 155 روپے تک ہول سیل مارکیٹ میں ملنے والی چینی اچانک 194 سے 197 روپے تک ملنے لگی۔ شہر میں ہول سیل مارکیٹوں میں چینی کا ایک پارسل 9300سے لیکر 9600تک کا مل رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پرچون دکانداروں کو کم قیمت پر چینی فروخت کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ تاجروں کی جانب سے ہول سیل مارکیٹ میں چینی سستی کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے