شنگھائی (شِںہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین مارکیٹ کے مواقع بارے کھلے پن کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے گا ۔چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے یہ بات چھٹے چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش اور ہانگ چھیاؤ اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کی آبادی 1.4 ارب سے زیادہ ہے جس میں 40 کروڑ سے زائد افراد درمیانی آمدن گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جو مارکیٹ کی طلب کے اعتبار سے بہت زیادہ مواقع مہیا کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات کا بطور خاص ذکرکیا کہ چین ہمیشہ اپنے مارکیٹ مواقع کا اشتراک کرنے کا خواہش مند رہا ہے۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ ملک فعال طریقے سے درآمدات کو وسعت اور اشیاء و خدمات میں تجارت کی مربوط ترقی کو فروغ دے گا۔ سرحد پار خدمات کی تجارت میں منفی فہرست نافذ کرے گا۔ غیر ملکی تجارتی طریقہ کار اور ماڈلز کے اختراع میں تعاون کرے گا اور ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے 5 برس میں چینی اشیاء و خدمات کی درآمدات مجموعی طور پر 170 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔