کراچی(نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آۓ دو مسافروں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران زین العابدین اور محمد اختر کو گرفتار کرلیا ملزمان عمرے ادا کرنے کی غرض سے سعودی عرب گئے تھے جہاں ملزمان نے جعلی دستاویزات پر سعودی عرب سے بوسنیا جانے کی کوشش کی، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اپنے پاسپورٹ پر لگے جعلی ویزے کے صفحات پھاڑ بھی دئیے،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ ملزمان نے سعودی عرب میں رہائش پزیر ایجنٹ سے مذکورہ ویزے حاصل کئے تھے دوران تلاشی ملزمان کے موبائل فون سے بوسنیا کے ائر ٹیکٹس بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان پاسپورٹس کی ٹیمپرنگ میں بھی ملوث تھے ملزمان بین الاقوامی پرواز سے پاکستان پہنچے تھے کہ ایف آئی اے امیگریشن ٹیم نے حراست میں لے لیا گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں مزید تحقیقات کا آغاز شروع کردیا گیا ہے۔