لاڑکانہ(کرائم رپورٹر )ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی کی جانب سے پولیس گاڑیوں کا انسپیکشن ایس ایس پی لاڑکانہ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،آر آئی پولیس لائنز، لائن افسر، ایم ٹی او، متعلقہ ایس ایچ اوزاور ڈرائیورز کے ہمراہ پولیس موبائلز و دیگر گاڑیوں کی انسپیکشن کی، اور پولیس موبائیلز کی ریپیر کے لئے درکار کام کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی لاڑکانہ نے ایم ٹی او کو ہدایات جاری کیں کہ گاڑیوں کی صفائی، آئل اور دیگر مینٹینس کو برقرار رکھا جائے، اور ایم ٹی ورکشاپ کی مشاورت سے گاڑیوں کی درکار ریپیر کا کام فوراً شروع کیا جائے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ نے ایم ٹی آفیس کے ذمیداران اور موبائل ڈرائیورز کو ہدایات جاری کیں کہ گاڑیوں میں کوئی بھی فنی خرابی یا کسی اور کام کی ضرورت ہو تو فوراً متعلقہ افسران کو آگاہ کیا جائے، تاکہ بلاتاخیر اور وقت پر مسئلہ حل کیا جا سکے۔ایس ایس پی لاڑکانہ نے گاڑیوں سمیت ایم ٹی سیکشن کی صفائی ستھرائی و رکارڈ کی درستگی کے لیے سخت احکامات و ہدایات جاری کیں۔