کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق جوائنٹ سیکرٹری اے کے محسن کی والدہ کو عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔قبل ازیں ان کی نماز جنازہ عظیم پورہ قبرستان کے باہر ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد ،جوائنٹ سیکرٹری اسلم خان ،کے یو جے دستور کے صدر خلیل ناصر، سیکرٹری نعمت خان ،سابق سیکرٹری پریس کلب عامر لطیف ،طارق ابو الحسن نصراللہ چوہدری، راجہ کامران سمیت صحافیوں ،مرحومہ کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ کے ارکان نے اے کے محسن کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں ۔دریں اثناء کراچی پریس کلب کے عہدیداران نے سینئر ممبر اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر آغا کرم علی شاہ کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔