کراچی/ نمائندہ خصوصی) نگران حکومت سندھ نے کابینہ سے منظوری کے بعد مزدور اور ورکرز کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ورکرز کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین ورکرز بھی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے حاصل کریں گی