کراچی(نمائندہ خصوصی) شہر قائد میں پری مون سون بارشوں کا آغاز آج(منگل) سے ہوگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام میں بادل کراچی میں داخل ہوں گے، جو 22 تاریخ تک جم کر برسیں گے۔چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں اربن فلڈنگ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے کہاکہ بارشوں سے موسم تو خوشگوار ہوگا لیکن شہر کا حشر مکمل خراب ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کے علاوہ سندھ میں بھی موسلادھار بارش ہوں گی ،جس کے بعدصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔