سرینگر(نمائندہ خصوصی )غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ اکتوبر میں 17 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابقان میں سے 11 کشمیریوں کو بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا۔ ان شہادتوں سے 2 خواتین بیوہ اور 10 بچے یتیم ہو گئے ۔اس عرصے کے دوران مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج ، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی اور محاصرے کی 212 کارروائیوں کے دوران 78 کشمیریوں کو گرفتار ، 10 کو زخمی اور 3 مکانات کو تباہ کر دیا ۔