اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایپکس کمیٹی میں کئے گئے حکومتی احکامات کے پیشِ نظر افغان باشندے رضاکارانہ طور پر بذریعہ چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے لئے ملک چھوڑنے کا آخری دن کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی افراد کی عارضی رہائش کا بہترین انتظام کیا گیا ۔ ، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی افراد کے لئے کیمپس قائم کئے گئے ، غیر قانونی افراد کے لئے قائم کردہ کیمپس میں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اپنے وطن واپسی کے حوالے سے افغان باشندوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے غیر قانونی افراد کی وطن واپسی کے فیصلے سے ہم خوش ہیں، ہم نے عزت سے پاکستان میں روزگار کیا، پاک فوج کا رویہ بھی ہمارے ساتھ بہت اچھا ہے، ہم چمن بارڈر پہنچ گئے ہیں یہاں سے جلد افغانستان پہنچ جائیں گے، افغان شہریوں نے مزید کہا کہ ہم بغیر کاغذات کے آئے تھے، اب انشاللہ قانونی طریقے سے آئیں گے، ہم حکومت پاکستان سے مطمئن ہیں، ہمیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا، ہم نے پاکستان میں بہت اچھا وقت گزارا، افغان باشندے اپنے وطن واپسی پر خوش ہیں مگر پاکستان چھوڑنے پر اداس بھی ہیں۔