لاہور(نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی ۔وزیراعظم نے مزار اقبال میں فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر نگران وزیر کا کہناتھا شاعر مشرق کے خواب کی تعبیر پانے کے لئے مسلمانان برصغیر نے مل کر جدوجہد کی ،لیکن اقبال کے خواب کی مکمل تعبیر تب ہی ممکن ہو گی جب ہم بحیثیت قوم ملک کے بہتر مستقبل کے لیے جد وجہد کریں گے۔