لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کرلیا ۔ احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے ریفرنس کی سماعت کی سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نیب لاہور نے رمضان شوگر ملز کو واپس عدالت بھیج دیا تھا ، جانچ پڑتال کے عمل کے بعد ریفرنس کو سماعت کے لیے عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو طلبی کے سمن جاری کردیئے، عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں 29 نومبر کو دونوں باپ بیٹے کو طلب کیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 21 کروڑ روپے کی لاگت سے شوگر ملز کے لیے گندے نالہ قومی خزانے سے تعمیر کی کروانے کا الزام ہے۔