راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے شیخ راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈکلیئر کر دیا اور آئندہ الیکشن عوامی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان کیا۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈکلیئر کرتا ہوں، آج سے جو میرا سیاسی فیصلہ ہے وہی ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہو گا۔راشد شفیق میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم اپنی عظیم فوج کیساتھ کھڑے ہیں، ہم دونوں 9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا میں یہ واضح اعلان اس لیے کر رہا ہوں کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔میں قلم دوات کے نشان پر دونوں نشستوں سے الیکشن لڑوں گا اور راشد شفیق اس کا حصہ ہے۔