اسلام آباد( آن لائن ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ماہانہ معاشی آوٹ لک جاری کردی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی ہوئی ،ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی اور مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بڑی صنعتوں کی پیداوار اور سٹاک ایکسچینج انڈیکس، ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں مالی ترسیلات زر میں 19.8 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 7.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، رواں مالی سال برآمدات میں 5 فیصد اور درآمدات میں 23.8 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ سال 7.4 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں رواں سال 7 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں،کرنٹ اکاونٹ خسارے میں گزشتہ مالی کے مقابلے میں 58.1 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال سٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال سٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 7 ارب ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھے، رواں مالی سال 7 ارب 49 کروڑ ڈالر کے مالی ذخائر ریکارڈ کئے گئے، ایف بی آر محصولات میں 25 فیصد اور نان ٹیکس آمدنی میں 114.7 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال مالی خسارے میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17.6 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 25.1 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 29 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی، ایک سال میں ڈالرکی قدر میں 59.02 روپے کا اضافہ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق معیشت میں بہتری کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 2.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رپورٹ آنے والے مہینوں میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہونے کا امکان ہے، روپے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ہے، رواں مالی سال کپاس کی پیداوار میں 126.6 فیصد اور چاول کی پیداوار میں 18 فیصد اضافہ ہوا ۔