اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیرداخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ہونیوالی ملاقا ت میں برطانوی ہائی کمشنر نے افغانیوں کو مزید وقت کی درخواست کردی ۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ جن افغانیوں نے برطانیہ کے ساتھ کام کیا انکو ہم انگلینڈ لے جائےں گے، کچھ فلائٹس چلارہے ہیں ، کچھ اسی طرح مزید چلائینگے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ برطانیہ دو ماہ میں آپریشن مکمل کرلیگا لیکن نہیں کیا ، جن جن ممالک نے اپنے کو ورکر افغانیوں کو لیکر جانا تھا انکی طرف سے سستی کا مظاہرہ کیا گیا ، ہمیں ان تمام افغانیوں کا ڈیٹا فراہم کیا جائے جنہوں کو برطانیہ بھیجا گیا ، جن کو مزید بھجوارہے ہیں انکا ڈیٹا شیئر کیا جائے، اب تک کتنے افغانی برطانوی سفارتخانہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں انکی بھی تفصیل فراہم کی جائے ۔