نیو یارک(نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ (غزہ کی پٹی میں اسپتالوں کی حفاظت ہونی چاہیے اور انہیں تنازعات کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا،اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفین دوجارک نے روزانہ کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تدروس گھبریاسوس نے مریضوں کو نقصان پہنچائے بغیر تنازعہ والے علاقے (غزہ کی پٹی)میں ہسپتالوں کو خالی کرنا ممکن نہیں ہے اور سیکرٹری جنرل کے ان الفاظ کی مکمل حمایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کے خلاف ہیں، ہسپتالوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے،دوجارک نے کہا کہ ہسپتالوں کو تنازعات کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا اور ہسپتالوں میں موجود لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے،دوجارک نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا رہے گا اور اس سمت میں کوششیں جاری رکھے گا۔