کراچی ( کورٹ رپورٹر) جوڈیشنل مجسٹریٹ غربی نے خاتون سے دست درازی کے کیس میں پی ٹی آئی کے رکن سند ھ اسمبلی شبیر قریشی کی ضمانت منظورکر لی ہے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں خاتون سے دست درازی کرنے سے متعلق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار شبیر قریشی پیش کیا۔ عدالت نے ایم پی اے شبیر قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور تفتیشی افسر کو ایمانداری سے تفتیش کا حکم دیا ہے۔