لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کی جانب سے پارٹی کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز کی سالگرھ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم ایڈووکیٹ بابو سرفراز جتوئی کی ٹیم ایڈووکیٹ محمد اسلم جتوئی، ایڈووکیٹ محمد افضل جاگیرانی، ایڈووکیٹ آصف جتوئی، احمد بخش کورائی، حاکم جتوئی، ظفر جتوئی، امان اللہ، جبار علی، عامر شاہ، آصف سومرو سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکن نے شرکت کرکے مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کے چاروں صوبوں کی آواز بن چکی ہے، عام انتخابات میں ن لیگ پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق میں حکومت بنائے گی اور ہم محمد میاں نواز شریف کو چوتھی مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم بنائیں گے جس سے ملک میں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور ملکی معیشت بہتر ہوگی، تقریب میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔