ہرنائی(نمائندہ خصوصی) سبی سے صبح نو بجے روانہ ہونے والی پہلی پسنجر ٹرین ہرنائی اسٹیشن پہنچ گئی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اور نگران وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڈ نے ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی اور پسنجر ٹرین کو ہرنائی روانہ کرنے کاافتتاح کیا تھا ۔ ہرنائی سبی ریلوے سیکشن 16فروری 2006 سے بند تھی جوکہ وفاقی حکومت کور کمانڈر ،ائی جی ایف سی نارتھ کی کوششوں سے 17 سال بعد سبی تا ہرنائی ریلوے ٹرین سروس بحال ہوگئی سبی روانہ ٹرین کا مختلف مقامات/ریلوے اسٹیشن پر عوام نے ٹرین کا استقبال کیا . سبی سے پسنجر ٹرین صبح نو بجے افتتاح کے بعد ہرنائی کےلئے روانہ ہوئی جوکہ بخیریت ہرنائی پہنچ گئ سبی چلنے والی ٹرین ناڑی گاج، بابر کچھ، تندوری ، کوچالی،اسپین تنگی، سناڑی ریلوے اسٹیشن پر عوام نے استقبال کیا اور ٹرین کچھ دیر کےلئے متعلقہ اسٹیشن پر رکی . ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پاک فوج ایف سی بلوچستان اور وفاقی حکومت وزارت ریلوے حکام کو سیکشن بحالی پر خراج تحسین اور شکریہ ادا کیا