کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے کراچی پریس کلب کی تاحیات ممبر اور جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کی سابق چیئر پرسن ڈاکٹر شاہدہ قاضی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ہفتہ کو کو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم ڈاکٹر شاہدہ قاضی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ہی ڈاکٹر شاہدہ قاضی کو تاحیات ممبر شپ دی گئی تھی۔ ڈاکٹر شاہدہ قاضی کو شعبہ ابلاغ عامہ کراچی یونیورسٹی کی پہلی خاتون طالبعلم، پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون نیوز پروڈیوسر اور ڈان اخبار کی پہلی خاتون رپورٹر ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔