کراچی (کامرس رپورٹر) مسابقتی اور قابل رہائش شہر کراچی (CLICK)، سندھ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور EY Ford Rhodes ( آئی فورڈ روڈز ) کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط کی تقریب وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بلال احمد بھی اس موقع پر موجود تھے
معاہدے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر CLICK، حکومت سندھ کی نمائندگی کرنے والے انور علی شر اور EY Ford Rhodes، پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پارٹنر عباس علی کے درمیان دستخط کیے گئے۔سندھ انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کا کلک پراجیکٹ کاروباری طریقہ کار کو آسان بنا کر، عمل کو خودکار بنا کر، کاروباری لوگوں کو سنگل ونڈو آپریشنز (S-BOSS) فراہم کر کے ایک سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے بارے میں کوشاں ہے۔ جس سے لائسنس، پرمٹس اور این او سیز ( سرٹیفکیٹ آن لائن ) کی فراہمی میں سہولت ہو گی۔