اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی اور سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف آنے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایات پر جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 10 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔پاکستان بار کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کی مبینہ آڈیو لیک پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا –