راولپنڈی(نمائندہ خصوصی )افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف !اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، نشان حیدر کے 75ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے نائیک سیف علی جنجوعہ نے1948کی کشمیر جنگ پلکے دوران بھارتی فوج کے لگاتار حملوں کے خلاف پیر کلیوہ پہاڑی کا بہادری سے دفاع کیا۔آپ کی جدوجہد اور قربانی اُن لوگوں کے لئے روشن مثال ہے، جو دفاعِ وطن کے لئے کوشاں ہیں بِلا شُبہ نائیک سیف علی جنجوعہ کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہےپاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے